عشق کی ہوئی شروعات کا مطلب سمجھے
Poet: By: AB shahzad, Mailsiعشق کی ہوئی شروعات کا مطلب سمجھے
میرے بختہ ہیں جذبات کا مطلب سمجھے
اتنی گنجلک تو سہل ہی نہیں جو اس نے کہا
اس نے بولے ہیں جو کلمات کا مطلب سمجھے
کوئی ایسے نہیں کچھ دیتا بنا مطلب کے
جو ملی ہے یہ مراعات کا مطلب سمجھے
ہجر غم کرب نہیں ایسے ملے ہیں تم کو
اس نے پوچھےجو سوالات کامطلب سمجھے
مال و دولت نہیں آتی ہے یہ شہرت ایسے
ہاتھ کیوں آئی ہے شادات کا مطلب سمجھے
ٹوٹ رشتے گئے ہیں وقت سے پہلے ہی جو
جو ادھوری ہے ملاقات کا مطلب سمجھے
آئی بارش ہے بنا وقت بنا موسم کے
ہوئی شہزاد ہے برسات کا مطلب سمجھے
More Love / Romantic Poetry






