بسم اللہ الرحمن الرحیم
صلی اللہ علیہ وسلم
جیسے نصیب گنبدِ خضرا کی زیارت ہوتی ہے
اسے دنیا میں جنت کی بشارت ہوتی ہے
ادب سے کرے تحریر جو نعتِ خیرالبشرؐ
ارفع سب سے اس کی عبارت ہوتی ہے
صاحبِ علم و معرفت ہے جہاں میں وہ بشر
عشقِ مصطفٰیؐ میں غرق جس کی امارت ہوتی ہے
ہو جس کی زباں پر ہر دمِ صلِ علیٰ
اس کو عطا قلب کی بصارت ہوتی ہے
منافق کی نگاہ میں ہے حقیر وہ عاشق
جیسے نعتِ مصطفٰیؐ کہنے کی جسارت ہوتی ہے
عشقِ مصطفٰیؐ میں ہوتا ہے فنا جو انساں
نصیب اس کے نفس کو طہارت ہوتی ہے
رشک کرتے ہیں ملائک بھی عاشقانِ نبیؐ پر حضوری
عطا ان کو عبادت میں ایسی مہارت ہوتی ہے
صلی اللہ علیہ وسلم