غزل

Poet: غلام علی آسی By: Ghulam ali aasi, depalpur

سوگ کیسا منا رہا ہوں میں
تیرے غم کو بھلا رہا ہوں میں

اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں میں
تیری دنیا سے جا رہا ہوں میں

کل جلاتا رہا تری تصویر
آج خط بھی جلا رہا ہوں میں

اپنی ہی دسترس میں آ جاؤں
اک نئی راہ بنا رہا ہوں میں

زندگی روٹھ کر چلی مجھ سے
موت کو اب بلا رہا ہوں میں

Rate it:
Views: 450
03 Mar, 2020