غلط فہمی

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

غلط فہمی میں بندھن کو
کبھی توڑا نہیں کرتے
کہ جس کو جان کہہ دو پھر
اُسے چھوڑا نہیں کرتے
تمہیں میں نے بھلایا ہے
نہ تو ہی مجھ کو بھولا ہے
بھرم رکھا ہے چاہت کا
اگر دونوں نے تو پھر ہم
ہیں تنہا کس لئے جاناں
بس آؤ میری بانہوں میں
کہ مل جل کر
جدائی کو مٹا ڈالیں
محبت کی بنیاد ڈالیں
 

Rate it:
Views: 505
16 Jul, 2014