غم سمیٹ کے خود تجھے شاد کیا
ہوئے برباد خود تجھے آباد کیا
کر کے محبت ہم سے اے جان من
دل کے گوشے گوشے کو دلشاد کیا
ناز کرتے ہو ہمیں برباد کر کے
خوشی دے کے تجھے خود کو برباد کیا
باندھ دیا محبت کی زنجیروں سے ہمیں
قید رہے خود تجھے آزاد کیا
روٹھ جاتے ہیں وہ ہم سے ہر بار شاکر
اپنے دل کو دے کے غم اسے غمگسار کیا