غم میں مسکراتے رہتے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

محبت میں انسانوں کو درد ملتے رہتےہیں
زندہ دل لوگ غم میں مسکراتےرہتے ہیں

کئی دوست ہم سے اس لیےخفا رہتےہیں
کے ہم ان سب کو آہینہ دکھاتے رہتےہیں

اسی لیےہماری زیست میں سکون نہیں
کے ہم بیوفاؤں کو دوست بناتےرہتےہیں

کچھ لوگ ہمیں اپنی کم ظرفی دکھا کر
ہماری نظروں میں خود کوگراتےرہتےہیں

بہت کچھ سوچتےہیں فون ملانےسےپہلے
نمبر ملتے ہی کچھ کہنےسےشرماتےرہتےہیں

Rate it:
Views: 383
04 Oct, 2011