Add Poetry

غیروں سے کبھی

Poet: Tasleem Ahmed Dani By: Tasleem Ahmed Dani, Islamabad

غیروں سے کبھی, کبھی اپنوں سے شناسائی ہو گی
اے عید! ان کو بھی میری یاد آئی ہو گی

وہ جو ساتھ میرے رہا کرتے تھے
قدم سے قدم ملا کر چلا کرتے تھے
مجھ سے مل کر وہ اور کھلا کرتے تھے

آج ان کی محفل میں پھر شمع آرائی ہو گی
اے عید! ان کو بھی میری یاد آئی ہو گی

ہم سے بچھڑ کہ وہ نجانے کیسے ہوں گے
اپنی محفل کے ہوں گےچاند یا پھرسورج جیسے ہوں گے
وہ شمع عام ہو گیوہ پروانے ایسے ویسے ہوں گے

ہمارے بعد کسی نے وہ شمع جلائی ہوگی
اے عید! ان کو بھی میری یاد آئی ہو گی

ان کی یادوں کی ایسی چادر چھائ ہے دانی
ہر چہرے میں ان کی صورت نظر آئی ہے دانی
اک اور عید ان کے بغیر آئی ہے دانی

سمندر جتنی جن کے پیار کی گہرائی ہو گی
اے عید! ان کو بھی میری یاد آئی ہو گی

Rate it:
Views: 445
30 Oct, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets