فرصت
Poet: Abid Zaidi By: Abid Zaidi, Rawalpindiملے جو فرصت تو
آواز تم ہم کو دے لینا
ہم جو ٹھہرے شب بھر کے مسافر
آغوش میں تم ہم کو لے لینا
سنو جو آہٹ کوئی
تصور تم میرا کر لینا
دریچہ جو کھلے کوئی
یاد تم مجھے کر لینا
میں گر آنا سکوں
پاس تم اپنے محسوس کر لینا
لوٹ کر آنا ہے مجھے
دیا تم اک جلا رکھنا
یہ بندھن اپنے پیار کا عابد
بھرم تم اسکا رکھ لینا
More Love / Romantic Poetry






