فرصتوں کےچند لمحے اگر نواز دے مجھ کو

Poet: IBN.E.RAZA By: IBN.E.RAZA, ISLAMABAD

فرصتوں کے چند لمحےاگر نواز دے مجھ کو
میں بھی اپنا مدعا کہوں کبھی آواز دے مجھ کو

تیری بےباک اداؤں کے سحر سے مسحور رہوں
آ اک بار کبھی جلوہ ِ کرشمہ ساز دے مجھ کو

میری دھڑکنوں کو ربط ، دل کو زرا قرار ملے
سر ِ انجام ہوں میں کوئی نیا آغاز دے مجھ کو
 

Rate it:
Views: 456
11 Dec, 2010