فسانہ پھول کا
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walesمحبت کی بہاروں سے خزائیں دور رہتی ہیں
سرور وصل سے دل کی فضائیں دور رہتی ہیں
تمہارے نام سے آباد یہ شہرِ تمنا ہے
تمہاری یاد سے تنہائیاں مسرور رہتی ہیں
تیرے ہی خواب آنکھوں میں تیری تصویر ہے دل میں
تجھے مل کر نگائیں دیر تک مخمور رہتی ہیں
فسانہ پھول کا آ کر تجھے جب جب سناتے ہیں
بہاروں کی حسیں گھڑیاں بہت مغرور رہتی ہیں
کبھی بھی ترکِ الفت کا گناہ ہر گز نہ تُو کرنا
وفا کی داستانیں ہی سدا مشہور رہتی ہیں
More Love / Romantic Poetry







