فصل گل جب آئے گی

Poet: M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, karachi

فصل گل جب آئے گی
ڈالی ڈالی لھرائے گی

جب یاد کرو گے ہم کو
جب پروا گدگدائے گی

تو بھی سمجھ نا پائی مجھکو
یہ دنیا تو ٹھکرائے گی

وصل میں دیوانی ہو جاتی ہے
برھا میں کیا ہو جائے گی

جب پردیس کو سدھاریں گے
تو یاد ہماری رلائے گی

کتا ب دل کے ہر پنے پر
ہماری تصویر بن جائے گی

آج مل لو گلے ہم سے
حبیب یہ گھڑی پھر نا آئیگی

Rate it:
Views: 384
16 Jul, 2010