Add Poetry

فقط خلوصِ محبت میں مارا جاؤں گا

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

فقط خلوصِ محبت میں مارا جاؤں گا
میں اپنے ملک کی خدمت میں مارا جاؤں گا

نہیں میں چھوڑ کے جانے لگا وطن اپنا
ضرور اپنی ریاست میں مارا جاؤں گا

میں بے ضمیر عدالت سے بچ گیا تو پھر
محافظوں کی حفاظت میں مارا جاؤں گا

اگر ضمیر فروشوں کی بات نہ مانی
یقین جانو سیاست میں مارا جاؤں گا

اگر نہ اپنے نہج بدلے دیکھ لینا پھر
میں دشمنوں کی عداوت میں مارا جاؤں گا

یہ جانتا ہوں ملے گا نہیں کبھی انصاف
کہیں پہ جج کی عدالت میں مارا جاؤں گا

رقیب اپنے بنے دوست جان سے پیارے
میں دوستوں کی بغاوت میں مارا جاؤں گا

نہیں سنیں گے رعونت میں بات جب شہزاد
تو اپنے دور حکومت میں مارا جاؤں گا

Rate it:
Views: 41
15 Dec, 2023
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets