قاتلانہ وہ قاتل ادا رکھتے ہیں
Poet: Gulshad Lasi By: Gulshad Lasi, Lasbelaقاتلانہ وہ قاتل ادا رکھتے ہیں
مارنے کی ہمیں کچھ وجہ رکھتے ہیں
اُس کے ابرو بھی تو مثل ہیں تیر کے
جال تو وہ نگاہ میں ہی بچھا رکھتے ہیں
لب کشادہ ہیں تو نور ہے نین میں
رُخ پہ وہ چاند سا ضیا رکھتے ہیں
نبض چلتی ہے اُن کے اشارے پہ ہی
وہ مٹھی میں ہماری بقا رکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






