قریب آنے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindiقریب آنے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
دل کو بھانے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
بہت دلنشین ہے تصور ان کا
تڑپانے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
ہو گیا ہے ان سے تعلق جب سے
ستانے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
آ گئے ہیں وہ اب سانسوں کے قریب اتنے
دل میں سمانے لگے ہیں وہ آہستہ آہستہ
آتے ہیں ہمارے خوابوں میں وہ اکثر
ہم انہیں چاہنے لگے ہیں آہستہ آہستہ
More Love / Romantic Poetry






