كیا كیجئیے
Poet: Dr. Masood Mehmood Khan By: Dr. Masood Mehmood Khan, Perth, Australiaڈبویا جس نے سہارا وہی ہے كیا كیجئیے
بھرے جہاں میں ہمارا وہی ہے كیا كیجئیے
اسی كی سمت اٹھے یہ قدم اٹھے جب بھی
قطب وہی ہے منارہ وہی ہے كیا كیجئیے
نگاہ ہٹائیں رخِ یار سے تو كیا دیكھیں
نظر وہی ہے نظارہ وہی ہے كیا كیجئیے
جو دل جلائے وہی روشنی بھی ہے دل كی
شرر وہی ہے شرارہ وہی ہے كیا كیجئیے
More Love / Romantic Poetry






