لبوں پر سجائی خوشنمائی تمھاری

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

لبوں پر سجائی خوشنمائی تمھاری
لفظوں سے بنائی دلربائی تمھاری

پھولوں سے لے کر خوشبو تیری
سب کو بتائی رعنائی تمھاری

پوچھا جس نے پتہ تیرا ہم سے
اس کو صورت دیکھائی تمھاری

آ گئے ہیں ہم اسی موڑ پر پھر
جہاں سے ملی شناسائی تمھاری

بسا کر تجھے دل میں جاناں
پیار کی دولت کمائی تمھاری

Rate it:
Views: 469
20 Dec, 2013
More Love / Romantic Poetry