لمحہ وہ تیری یاد کا ایسے گزر گیا
Poet: چندر واحد By: مصدق رفیق, Karachiلمحہ وہ تیری یاد کا ایسے گزر گیا
 جیسے کہ پھول شاخ سے ٹوٹا بکھر گیا
 
 کل چھانو مل سکے گی سبھی کو یہ سوچ کر
 جس نے لگائے پیڑ وہ بوڑھا کدھر گیا
 
 جو پتھروں کے بدلے میں دیتا تھا پھل مجھے
 دور خزاں بتا تو کہاں وہ شجر گیا
 
 قائم ہے دل میں آج بھی اڑنے کا حوصلہ
 صیاد وقت لاکھ مرے پر کتر گیا
 
 دھڑکن سنائی دیتی تھی ہر ایک لفظ میں
 کیا جانے شاعری سے کہاں وہ ہنر گیا
  
More Love / Romantic Poetry






