لوک کہانی

Poet: حرا عمیر By: Hira Umair, Karachi

میں وہ ہیر ہوں
کہ جس کا رانجھا
اُسے آنکھ بھر کے دیکھتا نہیں
میں وہ سوہنی ہوں
کہ جس کا ماہیوال
رازونیاز سے بےنیاز رہتا ہے
میں وہ لیلیٰ ہوں
کہ جس کا قیس
محبوب کہ محبت میں مجنوں نہیں بنتا
میں وہ شیریں ہوں
کہ جس کا فرہاد
تیشہ لیے اُسی کہ دل پر وار کرتا ہے
میں وہ جیولیٹ ہوں
کہ جس کا رومیو
اُسے مرتا دیکھ بھی جیتا ہے
ہاں! میں اِک,نئ سنڈریلا ہوں
کہ جس کا شہزادہ بڑا ظالم ہے

Rate it:
Views: 589
19 Jun, 2019
More Love / Romantic Poetry