مانوس چہرہ

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

اک مانوس چہرہ دل میں ایسے گھر کر گیا
دل میں بسا ایسے کہ بلندیوں کو سر کر گیا

میرے جیون میں وہ خوشیوں کی بہار لایا
پل بھر میں پلٹ دی اس نے میرے دل کی کایا

اندھیروں کے راہی کو اجالوں کا پیغام دیا
سوئے ہوئے جذبات کو پھر سے اک نام دیا

میرے دل کی دھڑکن بن کے اب وہ دھڑکتا ہے
وہ جذبوں کا امین، میرے دل میں بستا ہے

Rate it:
Views: 528
10 May, 2009