Add Poetry

ماں بیٹا، اور چاند ﴿ایک مکالمہ ماں ، بیٹا اور چاند ایک مکالمہ

Poet: azharm By: Azhar, Doha

کہا اک دن یہ اماں نے، کہ دلہن چاند سی لاؤں
جگر کے لخت اے میرے، ترا سہرا سجا پاؤں

کہا میں نے کہ دلہن چاند سی چندا کو بر مانے
مگر میں عام سا لڑکا، لگوں گا دیکھ شرمانے

سُنو ماں عام سی لڑکی ، برابر میں جو آئی ہے
نہیں وہ چاند سی لیکن، محبت آزمائی ہے

مجھے وہ چاند جیسی روشنی تو دے نہ پائے گی
مگر روٹی یہ سوکھی ساتھ میرے بیٹھ کھائے گی

اگر سمجھو مناسب ماں اُسے دلہن بنا لاؤ
سنہری چاند سی پوشاک میں اُس کو سجا لاؤ

Rate it:
Views: 382
19 Feb, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets