Add Poetry

مت پوچھو

Poet: By: maqsood hasni, kasur

بن ترے کیسے جیتا ہوں
مت پوچھو
اڈیکوں کے ظالم موسم میں
سانسوں کا آنا جانا کیسے ہوتا ہے
مت پوچھو
ساون رت میں
آنکھوں کی برکھا کیسے ہوتی ہے
مت پوچھو
چاہت کی مدوا پر
خود غرضی کا لیبل جب بھی لگتا ہے
راتوں کی نیندیں ڈر جاتی ہیں
آشکوں کے تارے
سارے کے سارے
گنتی میں کم پڑ جاتے ہیں
آس کی کومل کرنیں
یاس کی اگنی میں
جب جلتی ہیں
تب روح کی ارتھی اٹھتی ہے
یادوں کی نم آنکھوں کی بیپتا
مت پوچھو
چھوڑ کر جانے کے موسم پر
بچھڑے موسم کا اک پل بھاری ہوتا ہے
پھر کہتا ہوں
کالے موسم تم کو کھا جاءیں گے
تری ہستی کی کوئ کرچی
میں کیسے دیکھ سکوں گا
چہرے گھاءل
مرے دل کے کتنے ٹکڑے کرتے ہیں
مت پوچھو
 

Rate it:
Views: 427
24 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets