مت چاہو اسے اتنا

Poet: Waqas Ashraf By: Waqas Ashraf, Lahore

اس بن زندگی کا گزارا نہیں ہوگا
تڑپے گا دل جو اس کا سہارا نہیں ہوگا

جس پر لٹا دی بےخودی ہم نے اپنی
حقیقت میں وہ شخص ہمارا نہیں ہوگا

مت چاہوں اسے دیوانگی کی حد تک وقاص
وہ حالات سے مجبور ہے تمہارا نہیں ہوگا

Rate it:
Views: 455
11 May, 2010