متفرقات
Poet: UA By: UA, lahoreکچھ تو رنگین ہو جائے میرے جیون کی بے رنگی
 جو تیرا ساتھ مل جائے میرے ساتھی میرے سنگی
 بہاروں اور نطاروں سے بھری دنیا سے کیا لینا
 نگاہوں میں دیدار یار کی جب تک رہے تنگی
 
 تیری یادوں میں گزری شام میری
 تیری باتوں سے ہو آغاز سحری
 میرے ہاتھوں میں جو مہکتی ہے
 حنا کے رنگ میں چاہت ہے تیری
 اگرچہ تم کو بارہا دیکھا ہے
 نگاہ شوق نے پائی نہ سیری
 ہمارے دل کی بھی یہی چاہت ہے
 رہے تا عمر دل میں چاہ تیری
 
 سنا دوں گی داستان دل پوری
 کوئی بات نہ کروں گی ادھوری
 آپ جس دن ملنے آئیں گے
 ختم ہو جائے گی مجبوری
 بہار آئی ہے یہ پیغام لیکر
 اس رت میں ملنا ہے ضروری
 آپکا سندیسہ ملا ہے تو
 ہوئی دل کی تمنا آج پوری
 وہ مجھ سے ملنے آگئے ہیں
 ختم ہوئی ہے دل سے دوری
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 