Add Poetry

مجھ سے بھی درد دل کا مداوا نہ کر ابھی

Poet: washma khan washma By: وشمہ خان وشمہ, malaysia

مجھ سے بھی درد دل کا مداوا نہ کر ابھی
جینے کا مجھ سے بھی کوئی دعوٰی نہ کر ابھی

شاہد مرے نصیب میں تیرہ شبی رہے
دل کے چراغ سے جو اجالا نہ کر ابھی

اپنے لہو سے تیری بچاؤں گی زندگی
وعدہ مرے طبیب کا ایفا نہ کر ابھی

اس نے مری نگاہ میں دیکھا ہے اپنا پیار
لیکن کسی طرح سےاندھیرا نہ کر ابھی

اس کو ہے کیا پتا کہ خزائیں بھی ہیں امر
آیا ہے ملنے آج بہانہ نہ کر ابھی

نظروں کے آسماں سے میں گر تو پڑی مگر
سوچا تھا اس نے جو وہ تماشا نہ کر ابھی

ملتی نہیں ہے منزلِ مقصود جب تلک
مجھ سے کبھی ضمیر کا سودا نہ کر ابھی

ٹھہرو ذرا میں روح کی چادر سمیٹ لوں
تیرے بغیر کچھ نہیں تنہا نہ کر ابھی

میں نے نکلنا بار ہا چاہا مگر یہاں
چشمِ خیال میں ترا گریہ نہ کر ابھی

ڈستا رہا ہے سانپ کی صورت حیات کو
وشمہ یہ میرے پاؤں کی پیڑیا نہ کر ابھی
 

Rate it:
Views: 475
19 May, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets