مجھ کو چھوڑے جارہے ہو میرے گھر کے سامنے
Poet: Masood Tanha By: Masood Tanha, lahoreمجھ کو چھوڑے جارہے ہو میرے گھر کے سامنے
یوں مجھے رسوا نہ کیجے ہر بشر کے سامنے
تیرے آنے سے لگا یوں مجھ کو میرے ہمسفر
چاند آیا ہو فلک سے جو اتر کے سامنے
آج آؤ اس طرح جیسے کہ پہلی بار تم
آ گئے تھے بے خیالی میں سنور کے سامنے
تیری آنکھیں اس طرح اتنی حسیں ہیں کیا کہوں
مست ہو کے گر پڑا ہوں میں بکھر کے سامنے
مجھ سے تنہا روٹھ کر تنہائیوں میں جا بسا
ڈھونڈ کر لائے اسے کوئی نظر کے سامنے
More Love / Romantic Poetry






