مجھکو ایسا لگا کھویا ہوا صنم ملا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, pakistan مجھکو ایسا لگا کھویا ہوا صنم ملا
کتنے خوش ہوئے مدت کے بعد صنم ملا
چاندنی رات میں اک چاند سا صنم ملا
بے چین زندگی کے لئے مجھے صنم ملا
کس کو کیا بتاؤں میں کیا سناؤں
میرا کھویا ہوا مجھکو محبوب ملا
غم زدہ خامشی ہر طرف چھائی ہوئی تھی
کس طرح کیسے یہ سب کچھ مجھکو ملا
کان آشنا جیسے آواز میں ان کی ملی
آنکھوں کے سامنے جیسے ہمراز ملا
گفتگو بھی ہوئی مسکرانے کو جہاں ملا
عمر بھر کے عہد وپیماں وعدے میں ملا
More Love / Romantic Poetry






