مجھے ایسے جہاں کی تلاش ہے

Poet: rizwana By: rizwana, toronto

جہاں محبت لازوال ہو
تیرا حسن بیمثال ہو
نہ اندیشہ ے زوال ہو
نہ جدائ کا احتمال ہو
مجھے ایسے جہاں کی تلاش ہے
نہ نفرتوں سے واسطہ
ہو الگ ہی اپنا راستہ
جہاں پریم ہو پریت ہو
بس پھول ہو اور گیت ہو
مجھے ایسے جہاں کی تلاش ہے
نہ حسد ہو نہ بغض ہو
نہ کینہ ہو نہ کین ہو
جہاں امن آتشی کا راگ ہو
عزت آبرو کو تاج ہو
مجھے ایسے جہاں کی تلاش ہے
 

Rate it:
Views: 608
20 Jun, 2013