مجھے تم سے محبت ہے
Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, SARGODHAچھپانا راز اس دل کے
 اگر تم چھوڑ دو جاناں
 تمہیں مجھ سے محبت ہے
 اگر تم بول دو جاناں
 تو جیون کے سفر میں
 راستہ آسان ہو جائے
 ہمارے پاس بھی جینے کا کچھ سامان ہو جائے
 وگرنہ ہم‘
 تمہارے دل کے دروازے کے باہر
 آس میں بیٹھے رہیں گے
 تم کبھی تو بند دروازے کو کھولو گی
 میرے شانے پہ سر رکھ کر
 کبھی دھیرے سے بولو گی
 مجھے تم سے محبت ہے
More Love / Romantic Poetry









 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 