مجھے تم یاد آتی ہو

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

تنہا جب میں ہوتا ہوں مجھے تم یاد آتی ہو
دل کو رلاتی ہو، مجھے بہت یاد آتی ہو

اتنی محبت کا میں نے تو کبھی سوچا نہ تھا
میری ہر سوچ میں اب تم ہی تُم نظر آتی ہو

سر شام سورج جب ڈوب جاتا ہے
میرا دل ڈوبتا ہے اور تم یاد آتی ہو

رہ رہ کر خیال اب تیرا ہی ستاتا ہے
میری جیون ساتھی تُم بہت یاد آتی ہو

خدا کرے یہ پیار ہمارا قائم رہے
اے جان جاوید مجھے تم بہت یاد آتی ہو

میرے خط کو سینے سے لگا کرچوم لینا پھر
کیونکہ مجھے تم یاد آتی ہو، بہت یاد آتی ہو

Rate it:
Views: 2729
18 Jan, 2010