Add Poetry

مجھے خود میں لگتا ہے مجھے جینا اب آیا ہے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

میں نے ترا پیار جانِ جاں جب سے پایا ہے
مجھے خود میں لگتا ہے مجھے جینا اب آیا ہے

سجی زندگی میری ایسے صنم جیسے کوئی دلہن نئی ہو
تری وجہ سے ترے سنگ ہر خوشی خود ملی ہو
ترے حسن کی روشنی نے میرا اندھیرا مٹایا ہے
مجھے خود میں لگتا ہے مجھے جینا اب آیا ہے

لگے مجھے ہر پل ہی مہربان مجھ پہ خدائی ہوئی
خلوتِ غم مٹنے لگے ویرانیوں میں روشنائی ہوئی
پل پل میں بجتا ہے ساز گیت ملن کا گایا ہے
مجھے خود میں لگتا ہے مجھے جینا اب آیا ہے

دیکھوں جب جب چہرہ ترا میرے حسن میں نکھار آئے
چوموں میں ماتھا ترا صنم اتنا تم پہ پیار آئے
میرے خدا نے جیسے تجھے میرے لئے ہی بنایا ہے
مجھے خود میں لگتا ہے مجھے جینا اب آیا ہے

Rate it:
Views: 316
14 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets