مجھے دل کی بات وہ کہنےنہیں دیتا
کچھ دل میں بھی رہنے نہیں دیتا
یہ میرااور میرےغموں کامعاملہ ہے
رنج و الم مجھےتنہاسہنےنہیں دیتا
میری خوشیوں کابڑا خیال رکھتاہے
کسی پل مجھےاداس رہنےنہیں دیتا
مجھ سے ملنے کاوعدہ بھی نہیں کرتا
اپنی جدائی میں مجھےرونے نہیں دیتا
خط کی صورت ڈاک میں زخم بھیج دیتاہے
اپنےاشکوں سےانہیں دھونےنہیں دیتا