Add Poetry

مجھے ماتھے پہ بوسہ دو

Poet: saba hassan By: saba hassan, Lahore

رات کی تاریک سنسناتی خاموشی میں
رتجگوں کی ماری ھوئی
زنیدگی سے ھاری ھوئی
تیری تصویر کو ....... آنسوؤں کی شبہیہ میں
رندھے ھوئے دل سے تکتے ھوئے
خود کہ خودی سے دور کرتے ھوئے
مجھ کہ محسوس ھوا پل بھر میں
بہت پاس ھے تو میرے
عالم مدھوشی میں
دھیان کی دنیا سے دور کھوتے کھوتے...
تیرے لمس کو محسوس کیا.... اپنے ماتھے پہ
تیرے شفقت نے میرے شانوں پہ دی تھپکی
دھر دیا تیرے سینے پر سر اپنا
بڑبڑائی صرف اتنا.....
بہت تھک گئی ھوں میں
اپنی ھی ذات سے ڈر گئی ھوں میں
آ کر سچ مچ ............ابو جان
میرے ماتھے پہ بوسہ دے دیں
لگا کے سینے سے ......
ایک بار.... پونچھ کر آنسو
کاندھوں پہ تھپکی دے دیں
بےتحاشہ ٹوٹ کربکھرگئ ھوں....
سونپ کے دھڑکن.... میری سماعتوں کو
جینے کا پھر سےحوصلہ دے دیں

Rate it:
Views: 606
15 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets