میں جب اُن سے کہتا ہوں
مجھے تم سے محبت ہے
نفی میں سر ہلاتے ہیں
نگاہوں کو جھکاتے ہیں
ہتھیلی سامنے رکھ کے
کسی کا نام لکھتے ہیں
مُٹھی بند کرتے ہیں
آنکھوں سے لگاتے ہیں
پھر اُس کو چوم لیتے ہیں
اچانک بول اُٹھتے ہیں
مُجھے اس سے محبت ہے
یہی تو میرا سب کچھ ہے
یہ سب کچھ سامنے پا کے
میں بے زار ہوتا ہوں
مُجھے بے زار پاتے ہیں
تو خود بھی رہ نہیں پاتے
مُٹھی کھول دیتے ہیں
جو مُٹھی کھول دیتے ہیں
میرا ہی نام ہوتا ہے
مُجھے وُہ یوں ستاتے ہیں