مجھے ھے جستجو کس کی؟

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, pakistan

مجھے ھے جستجو کس کی؟
میں اس کی جستجو میں ھوں،تلاش اس کی مجھے ہر لمحہ رھتی ھے
تلاش اس کی مجھے ھے اپنے ھاتھوں کی لکیروں میں
اندھیری شب کے سناٹوں میں اس کی جستجو مجھکو
کبھی سانسوں میں خود اپنی مجھے ھے جستجو اس کی
میں اس کی جستجو میں ھوں،تلاش اس کی مجھے ھر لحمہ رھتی ھے
مجھے پھولوں کی خوشبو میں ہے اس کی جستجو مجھکو
اسے میں ڈھونڈتی رھتی ھوں اپنے دل کی دھڑکن میں
فضاؤں میں،ھواؤں میں،خلاؤں میں،ستاروں میں
میں اس کی جستجو میں ھوں،تلاش اس کی مجھے ہر لمحہ رہتی ہے

Rate it:
Views: 449
28 Sep, 2012