محبت

Poet: kanwal naveed By: کنول نوید, karachi

چھ بتا رہے ہیں تجھ کو کچھ چھپا رہے ہیں ہم
تو بسا ہے دل میں تجھ کو یہ جتا رہے ہیں ہم

دل کی دلکشی عیاں ہو فقط دلبر کے واسطے
دل کے راستوں سے سب کو ہٹا رہے ہیں ہم

تیری خوشی میں خوش ہیں سب کچھ قبول ہے
تخم محبت اس وادی دل میں اب دبا رہے ہیں ہم

کانٹے تمام دامن میں لیے زخموں سے چورمگر
تیرے لیے تو گلابوں کو فقط بچھا رہے ہیں ہم

کیا ہوا کنول سب لوگ کیوں تھک گئے ہیں آج
خود کو خود ہی وثوق سے آزما رہے ہیں ہم

Rate it:
Views: 430
19 Sep, 2016