محبت اک حقیقت ہے

Poet: Ahsan Changezi By: Ahsan Changezi, karachi

محبت اک حقیقت ہے فسانہ کیوں بناتے ہو
اسے جھوٹی بنا کر تم کہانی کیوں سناتے ہو

وہ قربانی جو اک دوجے کی خاطر ہنس کے دیتے ہیں
تم اس سچ کو زمانے کی نظر سے کیوں چھپاتے ہو

محبت تو ریاضت ہے امن بیدار کرنے کی
تو پھر اس پہ سبھی مل کر تم انگلی کیوں اٹھاتے ہو

بنا احسن محبت کے یہ دنیا اک جہنم ہے
تو پھر کیوں عاشقوں کو تم یہاں زندہ جلاتے ہو

Rate it:
Views: 671
06 Sep, 2008