Add Poetry

محبت ایک دعا ہے

Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodha

محبت ایک دعا ہے
تم مجھے بس یہ دعا دینا

خطا کوئی جو ہو جائے
کبھی لہجہ بدل جائے

ضروری بات رہ جائے
میرا چہرا بدل جائے

اگر پہچان نہ پاؤں
تمہیں گر جان نہ پاؤں

دعا دینا
محبت ایک دعا ہے
تم مجھے بس یہ دعا دینا

ستارے توڑ نہ پاؤں
تمہارے کام نہ آؤں

توازن جو نہ رہ پائے
نظربندی نظر آئے

اشارہ ہو شرارت کا
کوئی دھوکا بصارت کا

دعا دینا
محبت ایک دعا ہے
تم مجھے بس یہ دعا دینا

میں تم سے کہہ نہیں پایا
تمہارے نام کا سایہ

میرے ہمراہ رہتا ہے
مجھے ہر پل یہ کہتا ہے

کوئی مشکل جو در آئے
تصور میرا دھندلائے

دعا دینا
محبت ایک دعا ہے
تم مجھے بس یہ دعا دینا

Rate it:
Views: 604
01 Apr, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets