محبت تم کرو اچھا لگے گا
Poet: By: AB Shahzad, Mailsiمحبت تم کرو اچھا لگے گا
حسیں ہر شخص کا چہرہ لگے گا
ہے ورزش لازمی تم کیا کرو اب
کرو گے جسم پھر بختہ لگے گا
نہیں مخلص ملی ہے اب محبت
دیا کہہ یار نے خرچہ لگے گا
محبت میں ضروری ہے رفاقت
طنابیں کھینچی نہ تنہا لگے گا
چلے آؤ ابھی ملنے تو پورا
ترا ہوتا ہوا وعدہ لگے گا
جنونِ عشق مت شہزاد کرنا
گریباں چاک کیا دھاگہ لگے گا
More Love / Romantic Poetry






