محبت دل میں جب گہری ہو جاتی ہے
Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiriمحبت دل میں جب گہری ہو جاتی ہے
اثر اپنا دکھانے تیز لگتی ہے
چمن میں منڈلاتے جا بجا بھنورے
کلی جب مسکراہٹ بھی بکھرتی ہے
تبسم خیز شوخی نے کشش بھر دی
ادائیں خوب چنچل سی بھی لگتی ہے
مہک پھیلی گلوں کی ہر طرف کیسی
گلستاں سے مسرت بھی ٹپکتی ہے
بگاڑے گا یہ طوفاں کیوں نشیمن اب
کھڑے سینہ سپر ہو کر بھی ڈٹتی ہے
چراغوں کو جلانے کے لئے ناصر
ہواؤں کے بہانے پوچ رکھتی ہے
More Love / Romantic Poetry






