محبت زمانے کا دستور ہے
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aمحبت خدا کا حسیں
نور ہے
محبت سے نبیوں کا
ظہور ہے
محبت اندھیرے میں
نورے سحر
محبت فرشتوں کی
پہلی نظر
محبت چاہتوں کا
گہرا حصار
محبت خدا کو پانے
کا سراغ
محبت صبح کی
سنہری کرن
محبت ہواؤں کا
دلنشیں بانکپن
محبت تو ہے چاند
کی چاندنی
محبت تو ہے شام
کی راگنی
محبت ستاروں کی
جھلمل سی رات
محبت نغموؤں کی
سریلی برسات
محبت انگاروں کا سلگتا
ہوا روپ
محبت نظاروں کی چمکتی
ہوئی دھوپ
محبت ہے شعلوں پے
جنوں اور رقص
محبت ہے آگ میں
پگھلتا ہوا عکس
محبت میں کون و مکاں
ہیں مگن
محبت کو پانے کی
سب کو لگن
محبت ہے حوروں کا
مرمریں سا بدن
محبت ہے جنت کا
مہکا چمن
محبت نشے میں بہکی
ہوئی نظر
محبت مجنوں کا
جنونی سفر
محبت ہے چشموں کا
بل کھاتا ہنر
محبت پہاڑوں پے
گرتی برف
محبت ندیوں میں
بہتا سکوں
محبت سمندر کا
گہرا جنوں
محبت ہے پانی کا
میٹھا احساس
محبت نگاہوں کی
سمٹتی ہوئی پیاس
محبت ہے آنکھوں میں
شرم و حیا
محبت ہے لبوں پے
لرزتی دعاء
محبت میں جینے کا
اپنا مزہ
محبت ناں ہو تو
زندگی اک سزا
محبت میں سارا جہاں
مست ہے
محبت کا کرشمہ
زبردست ہے
محبت ہے رشتوں کا
مقدس جواب
محبت سے پائی نبی
نے معراج
محبت ازل سے ابد
کا سفر
محبت ہے کچھ پانے
کا ہنر
محبت سے پاکیزگی
کا شعور ہے
محبت زمانے کا
دستور ہے







