محبت محبت جوانی جوانی

Poet: الطاف مشہدی By: zawar, Lahore

محبت محبت جوانی جوانی
دلوں کا فسانہ نظر کی کہانی

نگاہوں کو دو اذن افسانہ گوئی
مرتب کرو کوئی رنگیں کہانی

یہ آنسو ہیں تم کھیل سکتے ہو ان سے
ستارے نہ سمجھو انہیں آسمانی

غموں کے سہارے جئے جا رہا ہوں
ترا درد ہے حاصل زندگانی

حسیں فرصتیں ہوں میسر تو سن لو
نظر میں لیے پھر رہا ہوں کہانی

تصور سے مانگی ہے الطافؔ میں نے
بہاروں میں ڈوبی ہوئی اک جوانی

Rate it:
Views: 717
09 Aug, 2021