محبت میں ملےزخموں کومرہم جانتےہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

مھبت میں ملے زخموں کومرہم جانتےہیں
تیری جدائی میں کیا حال ہےیہ ہم جانتےہیں

ہمیں تو بڑا حوصلہ بخشا ہےرب کائنات نے
دوست کے ستم کو بھی کرم جانتے ہیں

ہماری جانب جب کوئی انگلی اٹھاتا ہے
ہم اسے محبت بھراسلام صنم جانتےہیں

شیخ صاحب کو دعویٰ ہےخردمند ہونےکا
مگر میرے بارے وہ بھی کم جانتے ہیں

اسلام توسکھاتاسب سے محبت کرنا
اب ہم محبت کو ہی اپنادھرم جانتےہیںب

Rate it:
Views: 639
01 Mar, 2013