Add Poetry

محبت نے تو امرت چکھ رکھا ہے

Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskna), Haripur

کہا کسی نے، محبت مر رہی ہے
محبت آسمانوں سے اُترتا نور ایسا
ازل سے تا ابد جس کی حکومت ہے
ستارے،آسماں بھی،کہکشائیں
یہ کِھلتے پھول اور پھولوں سے چہرے
یہ سب کیا ہے
محبت ہے
محبت کے سوا کیا ہے
محبت خواب سا لمحہ
محبت جسم کا شعلہ
کہیں وعدہ ہے عمروں کا
کہیں دو شار لمحوں کا
محبت بہتا پانی ہے
یہ لافانی بھی، فانی بھی
محبت ہاتھ تھامے تو
اُفق سے تا اُفق
یہ فاصلہ کچھ بھی نہیں ہوتا
محبت پَر سنوارے تو
یہ سیارے،ستارے
ایک پَل کے فاصلے پر ہیں
محبت اِک دئیے ایسی
اندھیری عمر کے رستوں کو اتنا جگمگاتی ہے
کہ اِک دوری پہ رکھی کہکشاؤں کو
ساتھ اپنے لے کے آتی ہے
محبت میں بھی، اور تم بھی
کہ جب تک میں بھی زندہ ہوں
کہ جب تک تو سلامت ہے
محبت مر نہیں سکتی
“محبت نے تو امرت چکھ رکھا ہے

Rate it:
Views: 417
09 Nov, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets