ہم اکثر یہ سمجھتے ہیں
جیسے ہم پیار کرتے ہیں
اسے ہم چھوڑ سکتے ہیں
مگر ایسا نہیں ہوتا
محبت دائمی سچائی ہے
محبت ٹہھر جاتی ہے
ہماری بات کے اندر
ہماری ذات کے اندر
مگر یہ کم نہیں ہوتی
کسی بھی دکھ کی صورت میں
کبھی کسی ضرورت میں
کبھی انجانے سے غم میں
ہماری آنکھ کے اندر
کبھی آب رواں بن کر
کبھی قطرے کی صورت میں
محبت ٹھہر جاتی ہے
یہ ہرگز کم نہیں ہوتی