Add Poetry

محبت پارٹ 6

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

محبت سے ہی سے قائم ہے یہ رقنق ساری دنیا کی
محبت کی فضا میں ہی چل ہے یہ گاڑی دنیا کی

محبت سے جو قائم ہین وہ سب رشتے مقدس ہیں
بہن بھائی کے اور ماں باپ کے نام مقدس ہیں

محبت ہی تو ہے جس سے یہ پھتر دل پگھلتے ہیں
محبت ہی تو ہے جس سے سب ہی اطفال پلتے ہیں

سب ہی کے کام میں آنا محبت ہی سکھاتی ہے
سلیقہ زندگانی کا محبت ہی سکھاتی ہے

محبت ہی سکھاتی ہے پرائے غم کو اپنانا
محبت ہی سکھاتی ہے آگ میں غیروں کی جل جانا

محبت کو سدا ہی بؑغض و کینے سے عداوت ہے
کہ قائم ہے جو یکجہتی محبت کی عنایت ہے

محبت کے کرم سے سارے کام بن جائیں
محبت سے پرانی دشمنی کے زخم بھر جائیں

محبت ہو اگر قائم ترقی ملک کرتا ہے
کہ روزی روٹی ملنے پر سبھی کا پیٹ پلتا ہے

محبت سے ہی یکجا ہیں یہ مسلم،سکھ عیسائی
گلے باہم ملیں وشمہ کہ جیسے ہوں سگے بھائی

Rate it:
Views: 478
22 Oct, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets