محبت چیز کیا ہے؟

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

نہ جینے دیتی ہے
نہ مرنے دیتی ہے
محبت چیز کیا ہے؟
محبت چیز کیا ہے؟
رُلا لیتی ہے
سزا دیتی ہے
محبت چیز کیا ہے؟
محبت چیز کیا ہے؟
دُؤر جائوں تو پکارتی ہے
پاس آئوں تو مارتی ہے
مسکرائوں جو میں
جل جاتی ہے
اُداس بیٹھو تو
مذاق اُڑاتی ہے
دیرے دیرے سے
پاس آتی ہے
تیزی تیزی سے درد
دے جاتی ہے
کیسی پہیلی ہےیہ
سُلجھتی جو نہیں
یُؤں تو کسی سے یہ
اُلجھتی ہی نہیں
جس کے پیچھے پڑ جاتی ہے
زمانے سے بے خبر کر جاتی ہے
بارش کے قطرے کے جیسی ہے محبت
چُھونے جو نہیں دیتی
بھگو بھی جاتی ہے
مگر ہاتھ نہیں آتی
ہیر رانجھ لیلہ مجنون
اور سوہنی مہیوال
اِس محبت کے چکر میں
جو ہوئے تھے بے حال
بلھے شاہ وارث شاہ
اور کہی دانشور بھی
محبت کو جان نہیں پائے
اِس حقیقت کو پہچان نہیں پائے
اِسی اُلجھن میں اُلجھا نہال ہے
اُس کا بھی یہی سوال ہےآخر
یہ دہلیز کیا ہے؟
محبت چیز کیا ہے؟
محبت چیز کیا ہے؟

 

Rate it:
Views: 443
04 Jun, 2013
More Love / Romantic Poetry