محبت کا اشارہ بھی
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadنہیں آتا نظر تجھکو محبت کا اشارہ بھی
نگاہوں میں ہوں ڈوبا محبت کا ستارا بھی
بنا تیرے کیا کرتا میں جینا رُک سا جاتا ہے
نہیں ملتا بنا تیرے محبت کو سہارا بھی
ملے تو ہیں نام مجھکو بڑے تیری محبت سے
کہا پاگل کسی نے تو کسی نے تو آوارہ بھی
ویرانی ہے میرے دل میں مگر پھر بھی کیا غم ہے
میرے اس دل میں رہتا ہے کوئی تجھ سا پیارا بھی
کرو کوشش بڑھو ساجد یہ دستورِ دنیا ہے
نگاہوں کی چاہت سے نہیں ملتا کنارا بھی
More Love / Romantic Poetry






