Add Poetry

محبت کا رستہ دکھایا کسی نے

Poet: Mehr Khan Muhammad Harnota Sar Khush Bharwana By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 محبت کا رستہ دکھایا کسی نے
مجھے غم کی سولی چڑھایا کسی نے

بنایا ہے دنیا سے بیگانہ مجھ کو
تڑپنا پھڑکنا سکھایا کسی نے

نہ ذوق تمنا، نہ تاب جدائی
مجھے ایسا بے خود بنایا کسی نے

نظر جم گئی ایک نقطہ پہ آ کر
جو چلمن سے جلوہ دکھایا کسی نے

مجھے سوز غم دے کے آنکھیں چرا لیں
مرا شوق دل آزمایا کسی نے

جھٹک کر ذرا روئے تاباں پہ زلفیں
عجب روز و شب کو ملایا کسی نے

تعامل، تغافل سے اور بے رخی سے
مری آرزو کو بڑھایا کسی نے

مجھے اپنے دیدار کی پیاس دے کر
نقاب اپنے رخ پر گرایا کسی نے

گلستاں میں تھا جب شباب بہاراں
مرا آشیانہ جلایا کسی نے

خدا کے سواکون فریاد رس ہے ؟
مجھے اس قدر ہے ستایا کسی نے

یہ سر خوش جو پھولا نہیں ہے سماتا
سر بزم شاید بلایا کسی نے

Rate it:
Views: 352
12 May, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets