محبت کبھی صلا نہیں مانگتی
Poet: Shehzad Owaisi By: Shehzad Owaisi, Karachiمحبت کبھی صلا نہیں مانگتی
لوگ کیوں بھلا اس سے
آس لگاتے ہیں
محبت تو صرف دینے کا نام ہے
محبت میں سودا
تو
بے دیکھے ہی ہوتا ہے
پھر جہاں والے
نجانے کیوں؟
دکھانے اور دکھاوے سے
باز نہیں آتے
حالانکہ
محبت روح سے روح کا رشتہ ہے
مگر
یہ نفس کے پُجاری
کہاں سمجھیں گے
محبت کبھی صلا نہیں مانگتی
محبت صرف خدا ہے
جسے کبھی بھی موت نہیں آتی
More Love / Romantic Poetry






