محبت کے زخم

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

محبت کے زخم کھانے کی تاب رکھتاہوں
دامن میں صبرکہ گوہر نایاب رکھتاہوں

دعاؤں میں اگراثرہوا تو پورےہوں گے
اپنی آنکھوں میں جو خواب رکھتا ہوں

میں نےزندگی سےجینےکافلسفہ سیکھا
اب لوگوں کی ہر بات کا جواب رکھتا ہوں

کس سے نفرت اورکس سے محبت ملی
ان سب باتوں کا میں حساب رکھتا ہوں

Rate it:
Views: 493
17 Jun, 2012